ریکوڈک منصوبے کے پہلی فیز کی فنڈنگ منظور، 74 ارب ڈالر کی معاشی بہتری کی امید

13 اپريل 2025

سرکاری ٹی وی پی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ریکوڈک منصوبہ ایک جامع فزیبلٹی اسٹڈی کی بنیاد پر پہلے مرحلے کی فنڈنگ کی منظوری کے بعد ایک اہم ترقیاتی مرحلے میں داخل ہو گیا ہے۔

یہ منصوبہ پاکستان کی معیشت میں نمایاں کردار ادا کرے گا اور اندازاً 74 ارب ڈالر کا فری کیش فلو پیدا کرے گا۔

پاکستان منرلز انویسٹمنٹ فورم 2025 کے دوران بین الاقوامی سرمایہ کاروں نے ریکوڈک اور دیگر معدنی ذخائر میں بھرپور دلچسپی کا اظہار کیا، جو پاکستان کی کان کنی کی صلاحیت پر بڑھتے ہوئے اعتماد کا مظہر ہے۔

یہ منصوبہ بیریک گولڈ، حکومتِ پاکستان اور حکومتِ بلوچستان کے درمیان مشترکہ منصوبہ ہے۔ اس میں سالانہ پراسیسنگ کی صلاحیت 2034 تک 45 ملین ٹن سے بڑھا کر 90 ملین ٹن کی جائے گی۔

اس منصوبے کے تحت مقامی سطح پر 4,000 طویل مدتی ملازمتیں پیدا ہوں گی جبکہ تعمیراتی مرحلے کے دوران 7,500 کارکنوں کو روزگار فراہم کیا جائے گا۔

ریکوڈک کا یہ تانبے اور سونے کا منصوبہ بین الاقوامی قرض دہندگان سے 2 ارب ڈالر سے زائد کی فنانسنگ حاصل کرنے کی توقع رکھتا ہے، اور رائٹرز کو دیے گئے ایک انٹرویو میں منصوبے کے ڈائریکٹر نے بتایا کہ ابتدائی تیسرے سہ ماہی میں ٹرم شیٹس پر دستخط ہو جائیں گے۔

منصوبے کے پہلے مرحلے کی فنانسنگ، جس کی پیداوار 2028 میں شروع ہونے کی امید ہے، اس وقت کئی مالیاتی اداروں کے ساتھ زیرِ غور ہے۔

Read Comments