راولپنڈی میں زلزلے کے جھٹکے، شدت 5.5 ریکارڈ

12 اپريل 2025

راولپنڈی کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے جس کے باعث لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

نیشنل سیسمک مانیٹرنگ سینٹر (این ایس ایم سی) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق راولپنڈی کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے جن کی شدت 5.5 ریکارڈ کی گئی۔

این ایس ایم سی کا کہنا ہے کہ زلزلے کا مرکز راولپنڈی کے شمال مغرب میں 60 کلو میٹر کا علاقہ تھا جب کہ اس کی گہرائی 12 کلو میٹر تھی۔

زلزلے سے کسی جانی یا مالی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔

Read Comments