سونا ہزاروں روپے مہنگا، قیمتیں تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں

10 اپريل 2025

سونے کی قیمت میں آئے روز اضافہ ہوتا جارہا ہے،جمعرات کو بھی عالمی و مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں بڑا اضافہ دیکھا گیا جس کے نتیجے میں سونے کی قیمت تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے ۔

عالمی بلین مارکیٹ میں سونا 78 ڈالر کے نمایاں اضافے سے 3118 ڈالر فی اونس کی بلند سطح پر جاپہنچا۔

بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کے نرخ میں نمایاں اضافے کے باعث مقامی سطح پر بھی فی تولہ سونا 7 ہزار 800 روپے کے بڑے اضافے سے ملکی تاریخ میں پہلی بار 3 لاکھ 28 ہزار 800 روپے کی بلند ترین سطح کو چھوگیا۔

اسی طرح دس گرام سونے کی قیمت 6 ہزار 688 روپے کے بھاری اضافے سے پہلی بار 2 لاکھ 81 ہزار 893 روپے ہوگئی۔

دریں اثنا چاندی کی فی تولہ قیمت 64 روپے کے اضافے سے 3234 روپے ہوگئی۔

ماہرین کے مطابق عالمی سطح پر خریداری کے بڑھتے ہوئے حجم سے سونے کی مقامی قیمتوں کے نئے ریکارڈز بنتے جارہے ہیں۔

Read Comments