Business Recorder Logo

امریکا نے پاکستان کے لئے گلوبل انڈر گریجویٹ ایکسچینج پروگرام بند کردیا

08 اپريل 2025

امریکہ نے پاکستان سے تعلق رکھنے والے طالب علموں کے لیے گلوبل انڈر گریجویٹ ایکسچینج پروگرام (گلوبل یو گراڈ) بند کر دیا ہے۔

ایک انسٹاگرام پوسٹ میں یونائیٹڈ اسٹیٹس ایجوکیشنل فاؤنڈیشن (یو ایس ای ایف) پاکستان نے منگل کے روز اس پروگرام کو ختم کرنے کا اعلان کیا۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکی محکمہ خارجہ نے یو ایس ای ایف پی کو مطلع کیا ہے کہ گلوبل یو گراڈ پاکستان پروگرام اب پیش نہیں کیا جائے گا۔

اس پروگرام نے کئی برسوں میں بہت سے پاکستانی طالب علموں کو امریکہ بھر کی یونیورسٹیوں میں تعلیم حاصل کرنے کا موقع فراہم کیا۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ ”ہم سمجھتے ہیں کہ یہ خبر مایوس کن ہوسکتی ہے، خاص طور پر ان لوگوں کے لئے جنہوں نے اس سال درخواست دی تھی اور اس موقع کے منتظر تھے،“ بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ گزشتہ برسوں میں، گلوبل یوگراڈ پروگرام نے ہزاروں طالب علموں کو زندگی بدلنے والے تجربات فراہم کیے ہیں، جس سے تعلیمی ترقی، ثقافتی تبادلے اور قیادت کی ترقی کو فروغ ملا ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ ہمیں اس پروگرام کے شرکاء اور ان کمیونٹیز پر پڑنے والے اثرات پر بے حد فخر ہے جنہوں نے اس سے رابطہ قائم کیا یا اس سے جڑے رہے۔

Read Comments