آئی جی آئی انوسٹمنٹس (پرائیویٹ) لمیٹڈ نے پاکستان کی فوڈ مینوفیکچرنگ انڈسٹری کے اہم پلیئر مچلز فروٹ فارمز لمیٹڈ (ایم ایف ایف ایل) میں 40.63 فیصد حصص خریدنے کے اپنے عوامی اعلان کو واپس لے لیا ہے۔
آئی جی آئی انوسٹمنٹ کی پیرنٹ کمپنی ایل جی آئی ہولڈنگز لمیٹڈ نے منگل کو پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) کو اپنے نوٹس میں اس پیش رفت کا انکشاف کیا۔
نوٹس کے مطابق آئی جی آئی ہولڈنگز لمیٹڈ کو ایک خط موصول ہوا ہے جس میں آئی جی آئی انوسٹمنٹس (پرائیویٹ) لمیٹڈ کی جانب سے مچلز فروٹ فارمزا لمیٹڈ کے دو اہم شیئر ہولڈرز سیدہ مینانت محسن اور سیدہ متانت غفار سے 40.63 فیصد شیئر ہولڈنگ کی خریداری کے عوامی اعلان کو واپس لینے کا ذکر کیا گیا۔
انہوں نے کہا کہ ہمیں خریدار کی جانب سے آگاہ کیا گیا ہے کہ ہدف کی مناسب جانچ پڑتال کے بعد، ان کی پیشکش کی قیمت کو فروخت کنندگان نے مقررہ مدت کے اندر قبول نہیں کیا جس کے مطابق پیشکش منسوخ ہوگئی ہے۔
مچلز ایک پبلک لمیٹڈ کمپنی ہے، جو پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں لسٹڈ ہے اور بنیادی طور پر مختلف کنفیکشنری اور گروسری مصنوعات کی تیاری اور فروخت میں مصروف ہے.
پچھلے سال دسمبر میں آئی جی آئی انویسٹمنٹ (پرائیویٹ) لمیٹڈ نے ایم ایف ایف ایل میں کافی حصص حاصل کرنے کا ارادہ ظاہر کیا تھا۔
کمپنی کے پاس پہلے ہی مچلز کے 3.72 فیصد حصص ہیں۔
سی سی ایل فارماسوٹیکلز کے ماتحت ادارے سی سی ایل ہولڈنگ (پرائیویٹ) لمیٹڈ نے بھی ایم ایف ایف ایل میں 50 فیصد حصص حاصل کرنے اور کنٹرولنگ دلچسپی کا اظہار کیا۔
تاہم ایم ایف ایف ایل کے بڑے شیئر ہولڈرز نے آگے نہ بڑھنے کا فیصلہ کیا۔