پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز (پی آئی اے) کی پیرس جانے والی پرواز کے ایک مسافر کو فرانسیسی پولیس نے اس وقت گرفتار کر لیا جب اس نے جہاز میں سگریٹ نوشی کی کوشش کی اور عملے کے ارکان پر حملہ کیا۔
یہ واقعہ دوران پرواز اس وقت پیش آیا جب مسافر نے ایوی ایشن قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہوئے تمباکو نوشی کی کوشش کی۔
ترجمان پی آئی اے کا کہنا تھا کہ خاتون فلائٹ اٹینڈنٹ کی جانب سے بار بار وارننگ کے باوجود اس شخص نے اپنا جارحانہ رویہ جاری رکھا اور اس کے ساتھ بدسلوکی کی، اس کا بازو موڑ دیا اور اس کی پیٹھ پر چھرا مارا۔
مسافر نے مبینہ طور پر فلائٹ اسٹیورڈ اور کپتان پر حملہ کرنے کی بھی کوشش کی ، لیکن عملے نے مداخلت کی اور پرواز کی حفاظت کو یقینی بناتے ہوئے سگریٹ ضبط کرلیا۔
معیاری پروٹوکول کے مطابق کام کرتے ہوئے کپتان نے پرواز کے دوران فرانسیسی حکام کو خبردار کیا۔ پیرس پہنچنے پر مسافر کو فوری طور پر پولیس نے حراست میں لے لیا۔
عملے کے بیانات ریکارڈ کیے گئے اور طبی معائنے کیے گئے۔ ترجمان نے مزید کہا کہ اس طرح کے واقعات پر فرانسیسی قوانین سخت ہیں اور توقع ہے کہ مجرم کے ساتھ کوئی نرمی نہیں برتی جائے گی۔
ترجمان نے مزید تصدیق کی کہ اس شخص کو بلیک لسٹ کردیا گیا ہے اور اسے مستقبل میں پی آئی اے کی کسی بھی پرواز میں سفر کرنے کی اجازت نہیں ہوگی۔
“ہمارے کیبن کریو نے جارحیت کا سامنا کرتے ہوئے مکمل پیشہ ورانہ مہارت کے ساتھ کام کیا۔ قانون اب اپنا کام کرے گا۔