ماری انرجیز کا اسپن وام-1 کنویں سے گیس کے مزید ذخائر کی دریافت کا اعلان

اپ ڈیٹ 03 اپريل 2025

ماری انرجیز لمیٹڈ نے جمعرات کے روز خیبر پختونخوا کے علاقے اسپن وام–1 ویل میں ہائیڈروکاربن کے مزید ذخائر کی دریافت کا اعلان کیا۔

کمپنی نے پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) کو نوٹس میں لکھا کہ خیبر پختونخوا کے وزیرستان بلاک میں کاوگارھ فارمیشن سے گیس اور کنڈینسیٹ کی دریافت ہوئی ہے۔

کمپنی نے مزید بتایا کہ اس کنویں سے 23.85 ایم ایم ایس سی ایف ڈی گیس اور تقریباً 122 بی بی ایل/دن کنڈینسیٹ کا بہاؤ دریافت ہوا ہے، اور اس کا ویل ہیڈ فلوئنگ پریشر 4,042 پی ایس آئی جی ہے۔

انہوں نے کہا کہ کیویں کی مکمل صلاحیت کا جائزہ لینے کے لیے مزید ٹیسٹ کیے جا رہے ہیں۔

“ماری انرجیز وزیرستان بلاک کا آپریٹر ہے، جس میں اس کا 55 فیصد ورکنگ انٹرسٹ ہے، جبکہ آئل اینڈ گیس ڈویلپمنٹ کمپنی لمیٹڈ اور اورینٹ پیٹرولیم انکارپوریٹڈ اس کے مشترکہ منصوبے کے پارٹنرز ہیں، جن کے پاس بالترتیب 35 فیصد اور 10فیصد ورکنگ انٹرسٹ ہیں۔

پچھلے مہینے کمپنی نے خیبر پختونخوا میں اسپن وام–1 ایکسپلوریشن ویل پر مزید ہائیڈروکاربن کے ذخائر کی دریافت کا اعلان کیا تھا۔

اس وقت پی ایس ایکس کو بھیجے گئے نوٹس میں کہا گیا تھا کہ ہمیں یہ اعلان کرتے ہوئے خوشی ہو رہی ہے کہ کاوگارھ فارمیشن میں اسپن وام–1 ویل میں گیس اور کنڈینسیٹ کی دوسری دریافت ہوئی ہے۔

Read Comments