بلوچستان : دہشت گردوں کیخلاف سیکیورٹی فورسز کے آپریشنز کو مزید وسعت دینے پر اتفاق

31 مارچ 2025

بلوچستان میں حالیہ شدت پسند حملوں میں اضافے کے پیش نظر سیکیورٹی فورسز کے دہشت گردوں کے خلاف آپریشنز کو مزید وسعت دینے پر اتفاق کیا گیا ہے۔

اس سلسلے میں وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی کی زیر صدارت ایک اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں چیف سیکریٹری بلوچستان، ایڈیشنل چیف سیکریٹری داخلہ، آئی جی پولیس اور دیگر اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔ اجلاس میں سیکیورٹی صورتحال کا جائزہ لیا گیا اور امن و امان کی بحالی کے لیے ضروری اقدامات پر غور کیا گیا۔

اجلاس میں عید سیکیورٹی پلان، قومی شاہراہوں اور امن و امان کی مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اجلاس میں قلات میں سیکیورٹی فورسز کے کامیاب آپریشن کو بھی سراہا گیا۔

اجلاس کے دوران بلوچستان میں دہشت گردوں کے خلاف سیکیورٹی فورسز کی کارروائیوں کو مزید تیزی کرنے پر بھی اتفاق کیا گیا۔ اجلاس میں سول آرمڈ فورسز کی استعداد کار کو مزید بہتر بنانے کیلئے اہم فیصلے کئے گئے۔

Read Comments