پٹرول کی قیمت میں کمی، ڈیزل برقرار

29 مارچ 2025

حکومت نے پٹرول کی قیمت میں ایک روپے فی لٹر میں کمی کردی تاہم ڈیزل کی قیمت برقرار رکھی ہے۔

15 اپریل تک پٹرول کی فی لیٹر قیمت 254 روپے 63 پیسے ہوگی تاہم ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 258 روپے 64 پیسے فی لٹر پر برقرار ہے۔

آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ اوگرا نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا تعین عالمی مارکیٹ میں قیمتوں کے فرق کی بنیاد پر کیا ہے۔

قیمتوں میں کمی کا اطلاق آج (29 مارچ) سے ہوگیا ہے۔

یاد رہے کہ 15 مارچ کو وفاقی حکومت نے تمام پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کو 15 روز کے لیے ان کی موجودہ سطح پر برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا تھا۔

Read Comments