وزیر اعلٰی پنجاب نے مفت ٹریکٹر اسکیم کا آغاز کردیا

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے“سی ایم پنجاب ویٹ انیشی ایٹو پروگرام“ کے تحت گندم کے کاشتکاروں کے لیے ایک ہزار مفت...
اپ ڈیٹ 26 مارچ 2025

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے“سی ایم پنجاب ویٹ انیشی ایٹو پروگرام“ کے تحت گندم کے کاشتکاروں کے لیے ایک ہزار مفت ٹریکٹرز کی اسکیم کا باضابطہ آغاز کردیا۔

وزیراعلیٰ نے گندم اگاؤ انعامی اسکیم کے لیے ڈیجیٹل قرعہ اندازی کی اور کسانوں کے لیے مفت ٹریکٹر پروگرام کا بٹن دبا کر آغاز کیا۔ گندم کاشت مہم کا پہلا ٹریکٹر بہاولنگر سے تعلق رکھنے والی کوثر پروین نامی خاتون کسان کو دیا گیا۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے کامیاب کسانوں کو ذاتی طور پر فون کرکے مفت ٹریکٹر جیتنے پر مبارکباد دی۔انہوں نے جھنگ سے تعلق رکھنے والے محمد اقبال کو ذاتی طور پر فون کیا اور ڈیجیٹل بیلٹنگ پروگرام کے تحت مفت ٹریکٹر حاصل کرنے پر مبارکباد دی جس پر کسان نے ذاتی طور پر فون کرنے پر وزیراعلیٰ پنجاب کا شکریہ ادا کیا۔

وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے منڈی بہاؤالدین کے کسان سلمان احمد کو فون کرکے اطلاع دی کہ وہ گندم کاشت قرعہ اندازی پروگرام میں مفت ٹریکٹر جیت چکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت نے کسانوں کی بہتری کے لیے گرین ٹریکٹر، کسان کارڈ اور سپر سیڈر سمیت متعدد منصوبے شروع کیے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ اللہ تعالیٰ کے فضل سے گندم کی کاشت شاندار پیداوار دے گی، میں اپنے کسان بھائیوں کی فلاح و بہبود اور خوشحالی کے لیے دعا گو ہوں۔

وزیر اعلیٰ کو بریفنگ میں آگاہ کیا گیا کہ ”گندم کی کاشت“ مہم کے تحت مفت ٹریکٹر اسکیم کے لیے 12.5 ایکڑ سے زائد زمین رکھنے والے 57,733 کسانوں نے درخواست دی۔ جانچ اور تصدیقی عمل کے بعد 21,496 کسان قرعہ اندازی میں شامل ہونے کے اہل قرار پائے۔ قرعہ اندازی کے ذریعے 1,000 کامیاب کسانوں کو 55 ہارس پاور کے ٹریکٹر مفت فراہم کیے جائیں گے، جو تین ماہ کے اندر تمام کسانوں کو مہیا کر دیے جائیں گے۔ مزید بتایا گیا کہ پنجاب میں 5,60,000 ایکڑ رقبے پر گندم کاشت کی گئی۔

کاپی رائٹ بزنس ریکارڈر، 2025

Read Comments