ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں معمولی کمی

اپ ڈیٹ 25 مارچ 2025

انٹربینک مارکیٹ میں منگل کے کاروباری روز امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر میں 0.06 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

کاروبار کے اختتام پر ڈالر کے مقابلے میں قدر 16 پیسے کم ہونے کے بعد روپیہ 280 روپے 42 پیسے پر بند ہوا۔


Rupee's Performance Against US Dollar Since 23 Jan 2025


یاد رہے کہ پیر کو روپیہ 280.26 پر بند ہوا تھا۔

عالمی سطح پر ڈالر منگل کی صبح ین کے مقابلے میں تین ہفتوں کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا اور مجموعی طور پر مستحکم رہا، جس کی وجہ مضبوط امریکی سروسز ڈیٹا اور محصولات کے معاملے پر محتاط امید تھی۔

صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ان کی تمام مجوزہ محصولات 2 اپریل کو نافذ نہیں ہوں گی اور کچھ ممالک کو رعایت مل سکتی ہے، جس سے امریکی ڈالر کو تقویت ملی اور وال اسٹریٹ میں خدشات کم ہونے سے سرمایہ کاروں کا اعتماد کچھ بحال ہوا۔

امریکی ڈالر 0.9 فیصد بڑھ کر 150 ین سے اوپر چلا گیا اور پھر ایشیائی صبح کے دوران مزید اضافہ کرتے ہوئے تین ہفتوں کی بلند ترین سطح 150.92 ین تک پہنچ گیا۔

امریکی ڈالر 1.0781 فی یورو تک پہنچ کر 6 مارچ کے بعد اپنی مضبوط ترین سطح پر آ گیا۔

یہ آخری بار 1.0796 ڈالر پر ٹریڈ ہو رہا تھا، جبکہ اسٹرلنگ دو ہفتوں کی کم ترین سطح 1.2883 ڈالر تک گرنے کے بعد ایشیائی مارکیٹ میں 1.2918 ڈالر پر مستحکم رہا۔

امریکی ڈالر انڈیکس مسلسل چوتھے سیشن میں اضافے کے ساتھ 104.3 پر بند ہوا۔

Read Comments