ذوالفقار علی بھٹو کو بعد از مرگ نشان پاکستان سے نواز دیا گیا

24 مارچ 2025

ایوان صدر اسلام آباد میں مختلف شعبوں میں خدمات انجام دینے والے پاکستانی اور غیر ملکی شہریوں کو سول ایوارڈز سے نوازنے کی تقریب منعقد ہوئی۔

صدر آصف علی زرداری نے ایوارڈ حاصل کرنے والوں کو اعزازات سے نوازا۔

سابق وزیر اعظم ذوالفقار علی بھٹو کو بعد از مرگ نشان پاکستان سے نوازا گیا۔ ان کی بیٹی صنم بھٹو کو یہ ایوارڈ دیا گیا۔

دیگر اعزازات حاصل کرنے والوں میں سلطان علی اکبر الانا، ڈاکٹر سید توقیر حسین شاہ، علی حیدر گیلانی، خواجہ انور مجید، جاوید جبار، سعدیہ راشد، عمر فاروق، ثنا ہاشوانی، سفیناز منیر، انیقہ بانو، امین محمد لاکھانی، سرور منیر راؤ، حسن ایوب اور میر نادر خان مگسی شامل ہیں۔

ایوارڈ حاصل کرنے والے غیر ملکی شہریوں میں ستارہ قائد اعظم سے نوازنے والے حیدر قربانوف اور ڈاکٹر کرسٹین برونہیلدے شامل ہیں جبکہ اگسٹینو دا پولنزا اور پروفیسر ویلریا پیکاسینٹینی کو تمغہ پاکستان اور ڈاکٹر شنمن لیو کو تمغہ قائد اعظم سے نوازا گیا۔

کاپی رائٹ بزنس ریکارڈر، 2025

Read Comments