سونے کی قیمتیں تاریخ کی بلند ترین سطح 3 لاکھ 17 ہزار 350 روپے تک جا پہنچیں

18 مارچ 2025

بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کے نرخوں میں اضافے کے بعد منگل کے کاروباری روز پاکستان میں بھی سونے کے نرخ تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پر جا پہنچے ہیں۔ سونے کی فی تولہ قیمت ایک دن میں 2 ہزار 550 روپے اضافے کے بعد 3 لاکھ 17 ہزار 350 روپے ہوگئی۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن (اے پی جی جے ایس اے) کے مطابق 10 گرام سونے کی قیمت 2186 روپے اضافے کے بعد 2 لاکھ 72 ہزار 76 روپے ہوگئی۔

پیر کو سونے کی فی تولہ قیمت 1100 روپے اضافے سے 3 لاکھ 14 ہزار 800 روپے کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔

دریں اثنا اے پی جی جے ایس اے نے مزید بتایا کہ سونے کی بین الاقوامی قیمت میں بھی اضافہ ہوا اور 25 ڈالر کے اضافے کے بعد نئی قیمت 3,022 ڈالر فی اونس ہوگئی ہے۔

اسی طرح چاندی کی فی تولہ قیمت 25 روپے اضافے سے 3 ہزار 555 روپے ہوگئی۔

Read Comments