آرمی چیف اور کمانڈر نیشنل گارڈ آف بحرین کا دوطرفہ فوجی تعاون کو مضبوط بنانے پر تبادلہ خیال

18 مارچ 2025

پاکستان اور بحرین نے باہمی دلچسپی کے امور، علاقائی سلامتی کے منظرنامے اور دوطرفہ فوجی تعاون کو مضبوط بنانے کے امکانات پر تبادلہ خیال کیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ بحرین کے نیشنل گارڈ کے کمانڈر جنرل شیخ محمد بن عیسیٰ بن سلمان الخلیفہ نے جی ایچ کیو میں آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے ملاقات کی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف نے مشترکہ سیکیورٹی چیلنجز سے نمٹنے اور خطے میں امن و استحکام کے فروغ کے لیے تعاون بڑھانے کی اہمیت پر زور دیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق معزز مہمان نے پاکستان کی مسلح افواج کی پیشہ ورانہ مہارت کو سراہا اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ان کی غیر متزلزل کاوشوں کو سراہا۔

گزشتہ ہفتے بحرین کے کمانڈر نے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا سے جوائنٹ اسٹاف ہیڈ کوارٹرز راولپنڈی میں ملاقات کی تھی۔

دونوں عسکری رہنماؤں نے بدلتے ہوئے علاقائی ماحول اور متعلقہ سلامتی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔

مزید برآں، انہوں نے دونوں ممالک کے درمیان موجودہ دوطرفہ فوجی تعاون کے دائرہ کار اور گہرائی کو وسیع کرنے پر زور دیا۔

Read Comments