وزارت خزانہ نے تنخواہوں اور پنشن سے متعلق اورنگزیب کے بیان سے متعلق خبروں کی تردید کردی

  • آج قومی اسمبلی میں وزیر خزانہ کی تقریر میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں یا ان کی پے اسکیل پر نظر ثانی کا کوئی ذکر نہیں تھا، فنانس ڈویژن
17 مارچ 2025

وزارت خزانہ نے آئندہ بجٹ میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن پر نظر ثانی سے متعلق وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کے بیان پر وضاحت جاری کردی۔

خیال رہے کہ اورنگزیب نے قومی اسمبلی میں جمع کرائے گئے تحریری جواب میں عندیہ دیا تھا کہ آئندہ مالی سال 2025-26 کے بجٹ میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن میں اضافہ نہیں کیا جائے گا۔

فنانس ڈویژن کا کہنا ہے کہ وزیر خزانہ نے ایسا کوئی اعلان یا بیان نہیں دیا۔

ان کا کہنا تھا کہ ان کے اس بیان سے متعلق خبریں حقائق پر مبنی نہیں ہیں۔

فنانس ڈویژن کے مطابق قومی اسمبلی میں وزیر خزانہ کی تقریر میں سرکاری ملازمین کی پے اسکیل یا ان کی تنخواہوں پر نظر ثانی کا کوئی ذکر نہیں کیا گیا۔

فنانس ڈویژن کے بیان کے مطابق وزارت خزانہ نے ایک معزز رکن اسمبلی کی جانب سے اٹھائے گئے سوال کا تحریری جواب دیتے ہوئے معزز ایوان کو صورتحال سے آگاہ کیا۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ وزارت خزانہ نے ایوان کو آگاہ کیا کہ فی الحال آئندہ مالی سال کے لیے وفاقی سرکاری ملازمین کی پے اسکیل ، تنخواہوں اور الاؤنسز پر نظر ثانی زیر غور نہیں ہے۔

Read Comments