انٹر بینک مارکیٹ میں جمعہ کو امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر میں 0.06 فیصد کی کمی دیکھی گئی۔
کاروبار کے اختتام پر ڈالر کے مقابلے روپے کی قدر 280.21 روپے پر بند ہوئی ، جس میں 16 پیسے کی کمی ہوئی۔
یاد رہے کہ جمعرات کو روپیہ 280.05 پر بند ہوا تھا۔
بین الاقوامی سطح پر جمعہ کو ڈالر کی قدر میں بڑے پیمانے پر استحکام رہا جبکہ یورو پانچ ماہ کی بلند ترین سطح سے مزید نیچے آگیا، کیونکہ مارکیٹیں بڑھتے ہوئے عالمی تجارتی تناؤ اور شدید معاشی سست روی کے خدشات سے نمٹ رہی تھیں۔
امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے یورپ کو شراب درآمدات پر 200 فیصد ٹیرف عائد کرنے کی دھمکی دی ہے۔
روایتی اتحادیوں کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی اس وقت سامنے آئی جب یورپی یونین کے بلاک نے اگلے ماہ امریکی وہسکی اور دیگر مصنوعات پر محصولات عائد کرنے کے منصوبوں کا اعلان کیا،یہ اقدام خود امریکی صدر ٹرمپ کے اس ہفتے نافذ ہونے والے اسٹیل اور ایلومینیم پر 25 فیصد ٹیکس کے جواب میں تھا۔
بڑھتی ہوئی عالمی تجارتی کشیدگی نے غیر یقینی صورتحال اور شدید معاشی سست روی کے خدشات کو ہوا دی ہے۔ اسی باعث جمعرات کو ایس اینڈ پی 500 گراوٹ کے زون میں داخل ہو گیا، جبکہ سرمایہ کاروں نے امریکی ٹریژری بانڈز اور دیگر محفوظ اثاثوں کا رخ کر لیا۔
یورو منگل کو پانچ ماہ کی بلند ترین سطح سے مزید نیچے گرنے کے بعد 1.0847 ڈالر کی سطح پر آگیا کیونکہ یورپی یونین اور امریکہ کے درمیان تجارتی تنازعہ نے مارکیٹوں کو ہلا کر رکھ دیا اور جرمنی کو بڑے پیمانے پر اخراجات کی تجویز منظور کرنے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔
یوکرین اور روس کے درمیان جنگ بندی کی امیدیں بھی دم توڑ رہی تھیں کیونکہ ماسکو نے کہا تھا کہ وہ امریکی تجویز کی حمایت کرتا ہے لیکن اس پر سنجیدگی سے کام کرنے کی ضرورت ہے۔
یوکرین اور روس کے درمیان فوری جنگ بندی کی امیدیں بھی ماند پڑ رہی ہیں، کیونکہ ماسکو نے امریکی تجویز کی حمایت تو کی، لیکن اس پر سنجیدگی سے کام کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔
تیل کی قیمتیں، جو کرنسی کی برابری کا ایک اہم اشارہ ہے، جمعے کے روز دوبارہ بحال ہوئیں اور گزشتہ سیشن میں ایک فیصد سے زیادہ کے نقصانات کی تلافی کی، جزوی طور پر یوکرین جنگ کے فوری خاتمے کے امکانات میں کمی کی وجہ سے جو مزید روسی توانائی کی فراہمی کو واپس لا سکتی ہے.
برینٹ کروڈ فیوچر 64 سینٹ یا 0.9 فیصد اضافے کے ساتھ 70.52 ڈالر فی بیرل پر پہنچ گیا جو گزشتہ سیشن میں 1.5 فیصد کمی کے بعد 70.52 ڈالر فی بیرل تھا۔
امریکی ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ خام تیل 71 سینٹ یا 1.1 فیصد اضافے کے ساتھ 67.26 ڈالر فی بیرل پر بند ہوا۔