7 مارچ 2025 تک پاکستان کے مجموعی زرمبادلہ کے ذخائر 15.93 ارب ڈالر تک پہنچ گئے جو گزشتہ ہفتے کے مقابلے میں 55 ملین ڈالر کے اضافے کو ظاہر کرتے ہیں۔
زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ بیرونی قرضوں کی ادائیگی کے باوجود کمرشل بینکوں کے ذخائر میں اضافے کی وجہ سے ہوا ہے۔
اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) کے مطابق بیرونی قرضوں کی ادائیگیوں کی وجہ سے 152 ملین ڈالر کی کمی کے بعد اسٹیٹ بینک کے پاس موجود زرمبادلہ کے ذخائر 11.10 ارب ڈالر رہے۔ کمرشل بینکوں کے خالص زرمبادلہ کے ذخائر میں 206.7 ملین ڈالر کا اضافہ ہوا اور یہ 4.83 ارب ڈالر تک پہنچ گئے۔
کاپی رائٹ بزنس ریکارڈر، 2025