ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں معمولی اضافہ

اپ ڈیٹ 11 مارچ 2025

انٹربینک مارکیٹ میں منگل کو امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر میں 0.04 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

کاروبار کے اختتام پر ڈالر کے مقابلے قدر 12 پیسے بڑھنے کے بعد روپیہ 279 روپے 95 پیسے پر بند ہوا۔

یاد رہے کہ پیر کو ڈالر کے مقابلے روپیہ 280.07 پر بند ہوا تھا۔


16 جنوری 2025 کے بعد سے ڈالر کے مقابلے میں روپے کی کارکردگی


یاد رہے کہ آخری بار روپیہ جنوری 2024 میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں 280 سے نیچے کی سطح پر بند ہوا تھا۔

بین الاقوامی سطح پر منگل کو سرمایہ کاروں نے ین کو محفوظ پناہ گاہ کے طور پر ترجیح دی، جو پانچ ماہ کی بلند ترین سطح کے قریب تجارت کرتا رہا، کیونکہ امریکی معیشت میں محصولات کے باعث سست روی کے خدشات نے امریکی اسٹاک اور ڈالر کو متاثر کیا۔

ین نے امریکی ڈالر کے مقابلے میں پانچ ماہ کی بلند ترین سطح 146.625 کو چھوا اور آخری بار 146.85 پر ٹریڈ کر رہا تھا۔

خطرے کے لحاظ سے حساس آسٹریلوی ڈالر میں راتوں رات کی گراوٹ معمولی 0.4 فیصد تھی اور اس نے آخری بار 0.6272 ڈالر خریدے تھے۔

اسٹرلنگ 1.2875 امریکی ڈالر پر اپنی 200 روزہ موونگ ایوریج سے اوپر برقرار رہا جب کہ یورو 1.08 سے ذرا اوپر مستحکم رہا۔

کینیڈین ڈالر اور میکسیکن پیسو میں کمی دیکھی گئی—یہ وہ معیشتیں ہیں جن کی برآمدات امریکی محصولات کے دباؤ کا سامنا کر رہی ہیں—لیکن یہ کمی معمولی رہی۔

کینیڈین ڈالر آخری بار 1.44 امریکی ڈالر پر مستحکم رہا جب کہ پیسو 20.34 فی ڈالر پر ٹریڈ کررہا تھا۔

Read Comments