مشروبات، تمباکو اور رئیل اسٹیٹ سیکٹر: ایف بی آر کی ٹیکس شرح میں کمی کی تجویز

07 مارچ 2025

فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے مشروبات، تمباکو اور رئیل اسٹیٹ سیکٹر پر ٹیکس کی شرح میں کمی کی تجویز دی ہے تاکہ ان شعبوں میں کاروباری حجم اور ٹرانزیکشنز میں اضافہ کیا جاسکے۔ اس اقدام کے ذریعے اپریل تا جون (2024-25) 90 سے 100 ارب روپے کی اضافی آمدن حاصل کرنے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔

ذرائع نے بزنس ریکارڈر کو بتایا کہ ایف بی آر کی جانب سے تین شعبوں کے لیے ٹیکس کی شرح میں کمی کا مقصد مشروبات اور تمباکو کے شعبوں میں فروخت کا حجم بڑھانا ہے۔

اس کے ساتھ ہی غیر منقولہ جائیدادوں کی خرید و فروخت کے لین دین میں اضافے سے 2024-25 کی بقیہ مدت کے دوران اضافی آمدنی بھی حاصل ہوگی۔

ان تجاویز کا مجموعی اثر رواں مالی سال کے بقیہ مہینوں کے لیے 90 سے 100 ارب روپے کے درمیان ہے۔

تمباکو اور مشروبات کے معاملے میں فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی کی شرح کم کرنے کی تجویز ہے۔

غیر منقولہ جائیدادوں کی خرید و فروخت پر ود ہولڈنگ ٹیکس میں کمی کی تجویز ہے۔

ایف بی آر نے ان تجاویز پر بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) مشن کے ساتھ جاری ملاقاتوں کے دوران بھی تبادلہ خیال کیا ہے۔ عہدیداروں نے بتایا کہ ابھی تک ان تجاویز پر کوئی حتمی فیصلہ نہیں لیا گیا ہے۔

کاپی رائٹ بزنس ریکارڈر، 2025

Read Comments