پاکستان اسٹاک ایکسچینج نے حصص کی خریداری کی حد میں نمایاں تبدیلیوں کا اعلان کیا ہے۔
اب سرمایہ کار بڑے آرڈرز دے سکیں گے جس سے مارکیٹ میں نئی سرگرمی متوقع ہے۔
رپورٹ کے مطابق سرمایہ کار ریڈی مارکیٹ میں 10 کروڑ روپے کے شیئرز ایک آرڈر میں ایک ساتھ خرید سکیں گے، پہلے سرمایہ کار ریڈی مارکیٹ میں فی آرڈر ایک ساتھ 5 کروڑ روپے کے شیئرز خرید سکتے تھے۔
فیوچر مارکیٹ میں میں فی آرڈر شیئرز کی خریداری کی حد 2.5 کروڑ سے بڑھا کر 5 کروڑ روپے کردی گئی ہے۔
فی آرڈر حجم کی حد میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے ، جو ریڈی مارکیٹ میں 1 ملین حصص اور فیوچر مارکیٹ میں 5 لاکھ حصص ہیں۔
نئے قوانین کا اطلاق 3 مارچ 2025 سے ہوگا۔
تجزیہ کاروں کا خیال ہے کہ اس فیصلے سے اسٹاک ایکسچینج میں تجارتی سرگرمیوں اور مجموعی مالی حجم میں اضافہ ہوگا۔
اس اقدام سے ایکویٹی مارکیٹ میں لیکویڈٹی میں اضافہ ہوگا اور بڑے سرمایہ کاروں کے پاس اب مزید مواقع ہوں گے جس سے بالآخر مجموعی معیشت کو فائدہ ہوگا۔
کاپی رائٹ بزنس ریکارڈر، 2025