بٹ کوائن ایک ماہ میں پہلی بار 90 ہزار ڈالر سے نیچے

اپ ڈیٹ 25 فروری 2025

کرپٹو کرنسیز بٹ کوائن اور ایتھر منگل کو کئی ماہ کی کم ترین سطح پر آگئیں، اس کمی کی بنیادی وجوہات میں وسیع پیمانے پر مارکیٹ میں فروخت کا دباؤ اور گزشتہ ہفتے کرپٹو ایکسچینج بائی بٹ سے 1.5 ارب ڈالر مالیت کے ایتھر کی ہیکنگ کے بعد پیدا ہونے والی غیر یقینی صورتحال ہے۔

بٹ کوائن جو مارکیٹ ویلیو کے لحاظ سے دنیا کی سب سے بڑی کرپٹو کرنسی ہے 6 فیصد تک گرکر 88,245 ڈالر تک آگیا جو نومبر کے بعد اس کی کم ترین سطح ہے۔ یہ پہلا موقع ہے کہ جنوری کے وسط کے بعد بٹ کوائن 90 ہزار ڈالر سے نیچے آیا ہے۔

دوسری سب سے بڑی کرپٹو کرنسی ایتھر ایک موقع پر 11 فیصد تک گر کر2,333 ڈالر تک پہنچ گئی جو اکتوبر کے بعد اس کی کم ترین سطح ہے۔

Read Comments