میزبان پاکستان چیمپئنز ٹرافی 2025 سے باہر ہوگیا

24 فروری 2025

آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 میں پیر کے روز بنگلہ دیش کے خلاف نیوزی لینڈ کی جیت نے پاکستان کو بھی ایونٹ سے باہر کردیا۔

ٹورنامنٹ میں گرین شرٹس کو نیوزی لینڈ اور روایتی حریف بھارت سمیت ٹاپ ٹیئر حریفوں کے خلاف فارم حاصل کرنے کے لئے جدوجہد کرتے دیکھا گیا۔

پاکستان کو اپنے آخری گروپ میچ میں جمعرات کو راولپنڈی میں بنگلہ دیش کا سامنا کرنا ہے لیکن نیوزی لینڈ کے ہاتھوں بنگلہ دیش کی شکست کے بعد دونوں پہلے ہی باہر ہو چکے ہیں۔ بھارت اور نیوزی لینڈ دونوں نے اپنے گروپ سے سیمی فائنل میں رسائی حاصل کرلی ہے۔

پاکستان تقریباً تین دہائیوں میں پہلی بار کسی بڑے بین الاقوامی ٹورنامنٹ کی میزبانی کر رہا ہے لیکن بھارت نے سیکورٹی خدشات اور سیاسی کشیدگی کا حوالہ دیتے ہوئے پاکستان آنے سے انکار کر دیا یہی وجہ تھی گزشتہ روزدونوں ٹیمیں دبئی میں مد مقابل تھیں۔

بین الاقوامی کھیل کی واپسی قومی افتخار کا ایک بہت بڑا ذریعہ رہی ہے لیکن اتوار کے روز پاکستانی شائقین کے نہ صرف دل وقت ٹوٹ گئے بلکہ انہیں دہری مایوسی بھی ہوئی جب انہوں نے اپنی ٹیم کو وطن سے دور(دبئی میں) بھارت کے خلاف نیم دلی سے کھیلتے ہوئے دیکھا۔

42 سالہ زین مرسلین نے خبر رساں ادارے روئٹرز کو بتایا کہ ’یہ بہت بڑا میچ تھا اور ہم ایک جھنجھلاہٹ کے ساتھ ہار گئے۔

آٹھ ٹیموں پر مشتمل یہ ٹورنامنٹ بدھ کو ہی شروع ہوا تھا۔ لیکن پاکستان اپنا افتتاحی میچ بھی ہار گیا، جس کا مطلب ہے کہ ان کی قسمت نیوزی لینڈ اور بنگلہ دیش کے درمیان میچ کے نتائج پر منحصرتھا۔

جوں جوں ٹورنامنٹ میزبان ٹیم کے بغیر آگے بڑھتا ہے، پاکستان کو اہم غور و فکر اور تعمیر نو کا سامنا کرنا ہوگا۔ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے ایک بڑے ایونٹ سے اپنی سرزمین پر قبل از وقت دستبرداری اس بات کی نشاندہی کرتی ہے کہ بین الاقوامی کرکٹ میں اپنا مقام دوبارہ حاصل کرنے کے لیے پاکستان کو اسٹریٹجک تبدیلیوں اور نئے سرے سے توجہ دینے کی ضرورت ہے۔

Read Comments