حکومت آئندہ بجٹ میں تنخواہ دار طبقے پر مالی بوجھ کم کرنے کا ارادہ رکھتی ہے، وزیر خزانہ اورنگزیب

23 فروری 2025

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے آئندہ مالی سال 2025-26 کے بجٹ میں تنخواہ دار طبقے پر مالی بوجھ کم کرنے کے ارادے کا اظہار کیا ہے۔

حکومت نے تنخواہ دار طبقے پر 35 فیصد تک انکم ٹیکس کی زیادہ شرح عائد کی ہے جو معیشت کا سب سے دستاویزی شعبہ ہے جہاں ذرائع پر ٹیکس کٹوتی کی وجہ سے ٹیکس چوری کا کوئی امکان نہیں ہے۔

لاہور میں میڈیا نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے محمد اورنگزیب نے کہا کہ حکومت آئندہ بجٹ میں تنخواہ دار طبقے پر مالی بوجھ کم کرنے کے لیے کام کر رہی ہے۔

انہوں نے ملک کی معاشی ترقی میں نجی شعبے کے اہم کردار پر زور دیتے ہوئے کہا کہ زرمبادلہ کے ذخائر میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔

وزیرخزانہ نے تعمیراتی صنعت کی حمایت کرنے کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے یہ بھی کہا کہ رئیل اسٹیٹ میں کوئی جوا کھیلنے کی سرگرمیاں نہیں ہوں گی۔

ہفتے کے روز اورنگ زیب نے ڈھانچہ جاتی اصلاحات کے حوالے سے حکومت کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ ’پلاٹس اور فائلز‘ کے کاروبار کی حمایت نہیں کرے گی، جو پاکستان کے رئیل اسٹیٹ سیکٹر میں قیاس آرائیوں کا رواج ہے۔

”ہم سب تعمیراتی صنعت کے ساتھ ہیں، لیکن ہمیں رئیل اسٹیٹ اور تعمیرات کے درمیان فرق کرنے کی ضرورت ہے.“

انہوں نے کہا کہ حکومت پلاٹوں اور فائلوں کے کاروبار کی حمایت نہیں کرے گی، انہوں نے مزید کہا کہ یہ پائیدار نہیں ہے۔

Read Comments