اسٹیٹ بینک: راست میں شمولیت کے معیارات جاری

22 فروری 2025

اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) نے راست میں شمولیت کے خواہشمند درخواست گزاروں کی سہولت کیلئے راست شمولیتی معیار جاری کردیا۔

راست ایک فوری ادائیگی کا نظام ہے جو بلک پیمنٹ، پی ٹو پی منتقلی، اور فرد سے تاجر لین دین سمیت مختلف استعمالات کے ذریعے فوری، محفوظ اور مؤثر مالی لین دین کو ممکن بناتا ہے۔

چنانچہ راست میں شمولیت کے خواہشمند درخواست گزاروں کی سہولت کیلئے اسٹیٹ بینک نے راست شمولیت کے معیارات جاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

یہ معیارات مختلف اقسام کے شرکاء کی وضاحت کرتے ہیں اور ہر کیٹیگری کیلئے کم از کم مطلوبہ شرائط کا تعین کرتے ہیں۔ یہ معیارات راست کے تمام موجودہ اور آئندہ شراکت داروں پر لاگو ہوں گے۔

راست شمولیت کے معیارات ادائیگی کے نظام اور الیکٹرانک فنڈ ٹرانسفر ایکٹ 2007 کے تحت اسٹیٹ بینک کو حاصل اختیارات کے تحت جاری کیے گئے ہیں اور فوری طور پر نافذ العمل ہوں گے۔

کاپی رائٹ بزنس ریکارڈر، 2025

Read Comments