حیسکو اور سیپکو نے 2030 تک کیلئے ڈسٹری بیوشن انویسٹمنٹ پلان جمع کرا دئیے

21 فروری 2025

سندھ کی دو بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں (ڈسکوز)، ہیسکو (حیدرآباد الیکٹرک سپلائی کمپنی) اور سیپکو (سکھر الیکٹرک پاور کمپنی) نے 2030-2025 کے عرصے کے لیے مجموعی طور پر 146.780 ارب روپے کے ڈسٹری بیوشن انویسٹمنٹ پلان (ڈی آئی پیز) جمع کرائے ہیں، جس کا مقصد اپنے نظام کو بہتر بنانا ہے۔

وزیر توانائی سردار اویس خان لغاری کے مطابق دونوں کمپنیوں کو سالانہ تقریبا 130 ارب روپے کا مالی نقصان ہوا ہے۔ تاہم سیاسی وجوہات کی بنا پر ان کے بورڈز کی تشکیل نو ابھی باقی ہے۔

دونوں ڈسکوز نے نیپرا ایکٹ کے سیکشن 32، نیپرا لائسنسنگ (ڈسٹری بیوشن) ریگولیشنز 2022 کے ریگولیشن 14 اور نیپرا ٹیرف گائیڈ لائنز 2015 کے مطابق اپنے سرمایہ کاری پلان جمع کرائے ہیں۔ نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) دونوں ڈسکوز کے ڈی آئی پیز پر سماعت 27 فروری 2025 کو کرے گی۔

حیسکو نے اپنے منصوبے میں آئندہ پانچ سال کے دوران 90.657 ارب روپے کی سرمایہ کاری کی منظوری طلب کی ہے۔ ان میں سے ایس ٹی جی کی مد میں مجوزہ سرمایہ کاری 57360 ارب روپے، ڈی او پی 1.789 ارب روپے، ای ایل آر، 11.005 ارب روپے، سول ورکس، 2.386 ارب روپے، ارتھنگ اینڈ گراؤنڈنگ 4.2 ارب روپے، جی آئی ایس میپنگ 400 ملین روپے، اے پی ایم ایس، 1.8 ارب روپے، ٹی آر ڈبلیو ورکشاپ، 610 ملین روپے، فائر اینڈ سیفٹی آلات، 90 ملین روپے، بالٹی اور ماؤنٹڈ گاڑیاں 1.350 ارب روپے، 11 کے وی سیکشنلائزر 75 ملین روپے، اے ایم آئی/اے ایم آر 1.645 ارب روپے، آئی ٹی آلات اور ای آر پی/ ڈیٹا 760 ملین روپے، ایچ ایچ یو 52 ملین روپے، گاڑیاں 1.787 ارب روپے، ماڈل سب ڈویژن 2.750 ارب روپے، کنسلٹنسی اور سافٹ ویئر کی خریداری 405 ملین روپے اور فرنیچر اور دفتری سامان 803 ملین روپے شامل ہیں۔

ڈی آئی پی کے مطابق ہیسکو 26-2025 میں 26.277 ارب روپے، 27-2026 میں 22.485 ارب روپے، 28-2027 میں 15.742 ارب روپے، 29-2028 میں 15.127 ارب روپے اور 30-2029 میں 11.026 ارب روپے کی سرمایہ کاری کا ارادہ رکھتی ہے۔

سیپکو نے اپنے ڈی آئی پی میں اپنے ڈسٹری بیوشن سسٹم اور انفراسٹرکچر پر پانچ سال میں 56.130 ارب روپے کی سرمایہ کاری کے لیے نیپرا سے منظوری طلب کی ہے۔ 56.130 ارب روپے کی کل مجوزہ سرمایہ کاری میں سے 20.554 ارب روپے ایس ٹی جی (اپنے)، 3.322 ارب روپے ایس ٹی جی (قرض) پر، 11.477 ارب روپے ڈی او پی/ای ایل آر (قرض) پر، 14.074 ارب روپے دیگرفنکشنز (اپنے) اور 3.491 ارب روپے دیگر اکائونٹس (اپنے) کی مد میں ہوں گے۔

نیپرا کو بتایا گیا کہ 26-2025 میں 12.927 ارب روپے، 27-2026 میں 12.911 ارب روپے، 28-2027 میں 17.351 ارب روپے، 29-2028 میں 7.802 ارب روپے اور 30-2029 میں 5.139 ارب روپے کی سرمایہ کاری کی جائے گی۔

نیپرا نے مؤقف اختیار کیا کہ ڈسکوز یعنی ہیسکو اور سیپکو کے معاملات میں مزید آگے بڑھنے اور منصفانہ اور باخبر فیصلے پر پہنچنے کے لیے عوامی سماعت کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

کاپی رائٹ بزنس ریکارڈر، 2025

Read Comments