چیمپئنز ٹرافی کے افتتاحی میچ میں سلو اوور ریٹ پر پاکستان پر جرمانہ عائد

20 فروری 2025

آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے افتتاحی میچ میں نیوزی لینڈ کے خلاف میچ میں سلو اوور ریٹ کی وجہ سے پاکستان پر میچ فیس کا پانچ فیصد جرمانہ عائد کردیا گیا ہے۔

پاکستان ٹورنامنٹ کے افتتاحی میچ کے دوران مقررہ وقت میں 50 اوورز باؤلنگ کرنے میں ناکام رہا جس کے نتیجے میں اسے آخری دو اوورز کے دوران ایک اضافی فیلڈر کو سرکل کے اندر رکھنا پڑا۔

آن فیلڈ امپائر رچرڈ کیٹلبرو اور شرفودولا، تھرڈ امپائر جوئل ولسن اور فورتھ امپائر ایلکس وارف نے الزام عائد کیا جبکہ میچ ریفری اینڈی پائیکرافٹ نے میچ فیس کا پانچ فیصد کٹوتی کرتے ہوئے ان پر جرمانہ عائد کیا۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان محمد رضوان نے غلطی کا اعتراف کر لیا ہے اور اس کے بعد باضابطہ سماعت کی ضرورت نہیں ہے۔

گرین شرٹس کے ٹائٹل کے دفاع کا آغاز اس میچ کے ساتھ ہوا جس میں نیوزی لینڈ نے گروپ اے کے میچ میں 60 رنز سے کامیابی حاصل کرلی ہے۔

اننگز کے آخری حصے میں پاکستان کی بولنگ بھی اتنی ہی خراب رہی کیونکہ اس نے آخری 25 اوورز میں 207 رنز اور آخری 10 اوورز میں 94 رنز دیے۔

مہمان ٹیم نے اپنی اننگز کے آدھے حصے میں 3 وکٹوں کے نقصان پر 113 رنز بنائے تھے اور اوپنر ول ینگ اور میچ کے بہترین کھلاڑی ٹام لیتھم کی سنچریوں کی بدولت 5 وکٹوں کے نقصان پر 320 رنز بنائے تھے۔ تاہم میزبان ٹیم صرف 260 رنز ہی بنا سکی۔

Read Comments