انڈونیشیا کی نیشنل فوڈ ایجنسی کے سربراہ کا کہنا ہے کہ وہ پاکستان سے ایک لاکھ میٹرک ٹن بھینس کا گوشت درآمد کریں گے۔
رپورٹ کے مطابق آریف پرستیو آدی نے کہا کہ پاکستان سے گوشت خریدنے کا فیصلہ بھارت کے مقابلے میں کم قیمت کی وجہ سے کیا گیا ہے۔ انڈونیشیا نے گزشتہ سال بھارت سے بھینس کا گوشت درآمد کیا تھا۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ انڈونیشیا نے 2025 تک ایک لاکھ 80 ہزار میٹرک ٹن گائے کا گوشت اور ایک لاکھ میٹرک ٹن بھینس کا گوشت درآمد کرنے کا ہدف رکھا ہے۔