ڈالر کے مقابلے روپے کی قدر میں معمولی اضافہ

۔ انٹر بینک مارکیٹ میں جمعرات کو کاروبار کے دوران روپے کی قدر میں معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ کاروبار کے اختتام پر...
اپ ڈیٹ 20 فروری 2025

۔

انٹر بینک مارکیٹ میں جمعرات کو کاروبار کے دوران روپے کی قدر میں معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

کاروبار کے اختتام پر روپیہ 0.01 روپے کے اضافے کے ساتھ 279.46 روپے پر بند ہوا۔

یاد رہے کہ بدھ کو روپیہ 279.47 پر بند ہوا تھا۔

بین الاقوامی سطح پر ین مضبوط ہوا جبکہ امریکی ڈالر جمعرات کے روز مستحکم رہا، کیونکہ سرمایہ کار یہ غور کر رہے ہیں کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے تازہ ترین ٹیرف ایجنڈے کا عالمی معیشت پر کیا اثر پڑے گا اور یہ بڑے مرکزی بینکوں کی شرح سود کے نقطہ نظر کو کیسے متاثر کرسکتا ہے۔

روس اور یوکرین جنگ کے خاتمے کے لیے بات چیت کے دوران ٹرمپ کی جانب سے یوکرین کے صدر کو ’ڈکٹیٹر‘ قرار دیے جانے کے بعد جغرافیائی سیاست میں بھی اضافہ ہوا۔

محتاط ایشیائی ٹریڈنگ میں کرنسی کی نقل و حرکت معمولی رہی، سوائے ین کے، جو 150.62 فی ڈالر کی دو ماہ سے زائد کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔ اس کی مضبوطی کی وجہ ٹرمپ کے ٹیرف کے اثرات سے متعلق خدشات اور اس سال مزید بینک آف جاپان کی شرح سود میں اضافے کی توقعات ہیں۔

اسٹرلنگ دو ماہ کی بلند سطح سے پیچھے ہٹ گیا اور آخری بار 1.2594 ڈالر پر کھڑا تھا۔

متعدد کرنسیوں کے مقابلے میں ڈالر ایک ہفتے کی بلند سطح 107.15 روپے کے قریب پہنچ گیا۔

فیڈرل اوپن مارکیٹ کمیٹی کے تازہ ترین پالیسی اجلاس کے منٹس، جو بدھ کو جاری کیے گئے، سے ظاہر ہوتا ہے کہ ٹرمپ کی ابتدائی تجاویز نے فیڈرل ریزرو کے حکام میں مہنگائی میں تیزی سے اضافے کے خدشات کو بڑھایا اور شرح سود میں کٹوتیوں کے حوالے سے ان کے محتاط رویے کو مزید تقویت دی۔

Read Comments