پاکستان اور ہانگ کانگ میں آپریشنل اثاثے رکھنے والی نجی سرمایہ کاری فرم ایشیا پاک انویسٹمنٹ اور مشرق وسطیٰ کی تیل و گیس کمپنی مونٹیج آئل نے لوٹے کیمیکل پاکستان میں 75.01 فیصد حصص کے لیے بولی لگائی ہے۔ پاکستان اسٹاک ایکسچینج کو جمعرات کے روز ایک نوٹس میں اس حوالے سے آگاہ کیا گیا ہے۔
اس پیشکش کے مینیجر عارف حبیب لمیٹڈ کے سی ای او شاہد علی حبیب نے خبر رساں ادارے روئٹرز کو بتایا کہ حصص کی قیمت کے معاہدے کے لیے ابھی تحقیق اور قیمتوں کی دریافت ہونا باقی ہے۔
لوٹے کیمیکل کارپوریشن جو کہ کوریائی پیرنٹ کمپنی ہے، نے اپنے پاکستانی یونٹ کو فروخت کے لیے پیش کیا تھا، اس کا کہنا تھا کہ یہ کمپنی اس کی طویل المدتی وژن سے ہم آہنگ نہیں ہے۔
لیکن کمپنی کے لیے 2 پچھلے معاہدے ناکام ہو چکے ہیں، جس کی موجودہ مارکیٹ کیپٹلائزیشن 32.1 ارب روپے (تقریباً 115 ملین ڈالر) ہے۔
سب سے پہلے پاکستان کی پیٹرو کیمیکل فرم نوواٹیکس نے 2023 میں 75 فیصد حصص خریدنے کی پیش کش واپس لے لی اور گزشتہ سال لکی کور انڈسٹریز کے ایک یونٹ نے تقریبا 192.4 بلین وان (132.85 ملین ڈالر) میں حصص خریدنے کا معاہدہ ختم کر دیا۔