ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی

۔ انٹر بینک مارکیٹ میں جمعرات کو امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی۔ کاروبار...
اپ ڈیٹ 13 فروری 2025

۔

انٹر بینک مارکیٹ میں جمعرات کو امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی۔

کاروبار کے اختتام پر ڈالر کے مقابلے میں روپیہ 279.26 روپے پر بند ہوا، جس میں گزشتہ کی بندش کے مقابلے میں کوئی تبدیلی نہیں آئی۔

یاد رہے کہ بدھ کو ڈالر کے مقابلے روپیہ 279.26 روپے پر بند ہوا تھا۔

عالمی سطح پر جمعرات کو امریکی ڈالر جاپانی ین کے مقابلے میں ایک ہفتے کی بلند ترین سطح کے قریب پہنچ گیا، کیونکہ صارف قیمتوں کے توقع سے زیادہ بڑھنے کے اعداد و شمار سامنے آئے۔ دوسری جانب، یورو کو اس خبر نے سہارا دیا کہ واشنگٹن یوکرین میں جنگ ختم کرنے کے لیے روس کے ساتھ مذاکرات شروع کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے یہ بھی کہا کہ وہ جلد ہی ان تمام ممالک پر جوابی ٹیرف عائد کریں گے جو امریکی درآمدات پر ڈیوٹیز لگاتے ہیں، جس سے عالمی تجارتی جنگ کے خدشات برقرار رہے، جو امریکی مہنگائی میں اضافے کا باعث بن سکتے ہیں۔

جاپانی ین کے مقابلے میں امریکی ڈالر 0.06 فیصد کمی کے ساتھ 154.33 پر رہا جو بدھ کے 154.80 کے بلند ترین سطح سے زیادہ دور نہیں تھا، جب امریکی ٹریژری ییلڈز مہنگائی کے اعداد و شمار کے بعد بڑھ گئے تھے۔

مارکیٹ پلیئرز اس بات پر زیادہ شرط لگا رہے ہیں کہ فیڈرل ریزرو طویل مدت تک شرح سود کو بلند رکھے گا، اور اس سال کے لیے تقریباً 28 بیسس پوائنٹس کی شرح کٹوتیوں کی توقع کررہے ہیں، جو ڈیٹا جاری ہونے سے پہلے تقریباً 37 بیسس پوائنٹس تھی۔

امریکی ڈالر انڈیکس 0.03 فیصد کمی کے ساتھ 107.88 پر رہا، جبکہ پچھلے سیشن میں یہ ایک ہفتے کی بلند ترین سطح 108.52 تک جا پہنچا تھا۔

یوکرین اور روس کے درمیان ممکنہ امن معاہدے کے نتیجے میں تیل کی قیمتوں میں جمعرات کو کمی واقع ہوئی جس کا مطلب پابندیوں کا خاتمہ ہوگا جس سے رسد کے بہاؤ میں خلل پڑا ہے اور ٹرمپ کے باہمی محصولات متعارف کرانے کے ارادے نے افراط زر میں اضافہ کیا ہے۔

امریکی ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ (ڈبلیو ٹی آئی) خام تیل کی قیمت 52 سینٹ یا 0.73 فیصد کمی کے ساتھ 74.63 ڈالر فی بیرل رہی جبکہ امریکی ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ (ڈبلیو ٹی آئی) خام تیل کی قیمت 52 سینٹ یا 0.73 فیصد کی کمی سے 70.85 ڈالر فی بیرل ہوگئی۔

بدھ کے روز برینٹ اور ڈبلیو ٹی آئی میں 2 فیصد سے زیادہ کمی اس وقت ہوئی جب ٹرمپ نے کہا کہ روسی صدر ولادیمیر پیوٹن اور یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلینسکی نے ان کے ساتھ الگ الگ فون کالز میں امن کی خواہش کا اظہار کیا اور ٹرمپ نے اعلیٰ امریکی حکام کو یوکرین میں جنگ کے خاتمے کے لیے بات چیت شروع کرنے کا حکم دیا۔

Read Comments