پیوٹن کے قریبی ساتھی اہم مذاکرات کیلئے بھارت روانہ

اپ ڈیٹ 02 فروری 2025

روس کی پارلیمنٹ کے ایوان زیریں اسٹیٹ ڈوما کے چیئرمین ویاچیسلاو وولودین نے اتوار کے روز کہا کہ وہ ’اہم‘ بات چیت کے سلسلے میں ہندوستان روانہ ہو رہے ہیں۔

روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کے قریبی ساتھی وولودین نے اپنی ٹیلی گرام میسجنگ ایپ پر ایک پوسٹ میں کہا کہ ’ہم رات گئے تک نئی دہلی میں ہوں گے، کل اہم ملاقاتیں اور مذاکرات کی منصوبہ بندی کی گئی ہے‘۔

انہوں نے کہا کہ بھارت اسٹریٹجک پارٹنر ہے۔ ہمارے اس کے ساتھ دیرینہ اعتماد اور باہمی مفاد پر مبنی تعاون کے تعلقات ہیں۔ تمام شعبوں میں رابطے استوار کرنا ضروری ہے۔

Read Comments