کے الیکٹرک کے زیر اہتمام آگاہی مارچ، سہولت کیمپ کا انعقاد

29 جنوری 2025

کے الیکٹرک نے لیاقت آباد ایف سی ایریا میں اپنے ہم قدم فسیلیٹیشن کیمپ کے تحت ایک آگاہی مارچ کا انعقاد کیا تاکہ صارفین کی ضروریات کو پورا کیا جا سکے، جن میں نئے کنکشنز، بل کی ادائیگیاں، میٹر کی تنصیب اور دیگر متعلقہ مسائل شامل تھے۔

فسیلیٹیشن کیمپ کا مقصد رہائشیوں کو ان کے بجلی سے متعلق مسائل کے لیے آسان حل فراہم کرنا ہے جبکہ پاور یوٹیلیٹی اور صارفین کے درمیان تعلق کو بھی بہتر بنانا ہے۔

افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیف ڈسٹری بیوشن اور مارکیٹنگ آفیسر سعدیہ دادا نے کہا، ”ہم قدم اسکیم کے ذریعے ہم ان صارفین کو سہولت فراہم کریں گے جن پر واجب الادا بقایاجات ہیں اور انہیں قابل عمل ادائیگی کے آپشنز پیش کریں گے تاکہ وہ اپنے واجب الادا بقایاجات ادا کر سکیں۔“”ہمارے لیے یہ انتہائی اہمیت رکھتا ہے کہ ہم ڈیفالٹر صارفین کو اسٹار صارفین میں تبدیل کریں تاکہ وہ بھی بجلی کی فراہمی کے اپنے مشن میں اپنا حصہ ڈال سکیں۔“

Read Comments