بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کے نرخوں میں کمی کے باعث پاکستان میں بھی اس کی قیمت میں کمی ریکارڈ کی گئی۔ مقامی صرافہ مارکیٹوں میں منگل کے روز سونے کی فی تولہ قیمت 2 ہزار 700 روپے کی کمی کے بعد 2 لاکھ 86 ہزار 400 روپے ہوگئی۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن (اے پی جی جے ایس اے) کے مطابق 10 گرام سونے کی قیمت 2315 روپے کمی کے بعد 2 لاکھ 45 ہزار 541 روپے ہوگئی۔
یاد رہے کہ پیر کو سونے کی فی تولہ قیمت 300 روپے کمی سے 2 لاکھ 89 ہزار 100 روپے ہوگئی تھی۔
دریں اثناء منگل کے روز سونے کے بین الاقوامی نرخ میں کمی ریکارڈ کی گئی۔ اے پی جی جے ایس اے کے مطابق فی اونس سونے کی قیمت 2,741 ڈالر تھی اور کاروبار کے دوران اس میں 26 ڈالر کی کمی واقع ہوئی۔
دوسری جانب چاندی کی فی تولہ قیمت 32 روپے کمی سے 3 ہزار 363 روپے ہوگئی۔