ترکیہ: اسکی ریزورٹ میں آگ لگنے سے 66 افراد ہلاک، مہمانوں کو کھڑکیوں سے چھلانگیں لگانی پڑیں

21 جنوری 2025

ترکیہ کے بولو پہاڑوں میں واقع اسکی ریزورٹ ہوٹل میں آگ لگنے سے 66 افراد ہلاک جبکہ خوف زدہ مہمان آدھی رات کو کھڑکیوں سے چھلانگیں لگانے پر مجبور ہوئے۔

ترکیہ کے وزیر صحت کمال میمی اوغلو نے شمال مغربی ترکی میں کارتلکایا اسکی ریزورٹ میں بتایا کہ تقریبا 51 افراد زخمی ہوئے ہیں۔

حکام نے قبل ازیں بتایا تھا کہ آگ 11 منزلہ گرینڈ کارتل ہوٹل کے ریستوراں کی چوتھی منزل پر مقامی وقت کے مطابق رات دیر گئے 3 بجے لگی۔

آگ بجھانے والی متعدد گاڑیوں نے جلی ہوئی عمارت کو گھیر لیا، بستر کی سفید چادریں ایک ساتھ باندھی ہوئی تھیں اور اوپری منزل کی کھڑکی سے لٹکی ہوئی تھیں جہاں سے مہمان جان بچانے کے لیے نکلنے کی کوشش کر رہے تھے۔

Read Comments