نیو گوادر انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر پہلی مسافر پرواز کی لینڈنگ

20 جنوری 2025

پہلا طیارہ پیر کے روز نیو گوادر انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر لینڈ کرگیا۔

پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے) کی پرواز پی کے 503 کراچی سے ملک کے سب سے بڑے ہوائی اڈے پر اتری۔

افتتاحی پرواز میں ایوی ایشن ڈویژن کے اعلیٰ حکام سمیت مسافر بھی سوار تھے۔

وزیر دفاع و ہوا بازی خواجہ آصف نئے ہوائی اڈے پر مسافروں کے استقبال کے لئے تقریب میں موجود تھے۔

چین پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک) کے تحت یہ ہوائی اڈہ 246 ملین امریکی ڈالر کی سرمایہ کاری کی نمائندگی کرتا ہے اور اسے چین کی مدد سے تعمیر کیا گیا ہے۔

اس ایئر پورٹ میں جدید سہولیات موجود ہیں جن میں ایک عالمی معیار کی ٹرمینل بلڈنگ اور بڑے طیاروں کی گنجائش کے لیے ڈیزائن کیا گیا رن وے بھی شامل ہے۔

ایئر سیکیورٹی فورس (اے ایس ایف) کے حکام نے ہوائی اڈے پر تقریبا 400 سیکیورٹی اہلکاروں کی تعیناتی کی تصدیق کی ہے۔

Read Comments