محمد ہریرہ ویسٹ انڈیز کیخلاف پہلے ٹیسٹ میں ڈیبیو کریں گے

16 جنوری 2025

پاکستان نے ویسٹ انڈیز کے خلاف پہلے ٹیسٹ کے لیے اپنی پلیئنگ الیون کا اعلان کر دیا ہے جس میں نوجوان بلے باز محمد حریرہ کا شاندار ڈیبیو شامل ہے۔

دائیں ہاتھ کے بلے باز نے ڈومیسٹک سرکٹ میں مسلسل کارکردگی کی وجہ سے پہلی بار قومی ٹیم میں جگہ بنائی ہے۔

44 فرسٹ کلاس میچوں میں ہریرہ نے 48.95 کی شاندار اوسط سے 3427 رنز بنائے ہیں۔ اس 22 سالہ کھلاڑی کے پاس ایف سی کی آٹھ سنچریاں ہیں جن میں ایک ٹرپل سنچری اور دو ڈبل سنچریاں شامل ہیں۔

وہ انفارم اوپنر صائم ایوب کی جگہ لیں گے جو رواں ماہ کے اوائل میں جنوبی افریقہ کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ کے دوران ٹخنے کی انجری کی وجہ سے کم از کم تین ماہ کے لیے کرکٹ سے باہر ہوگئے ہیں۔

ہریرہ غالباً شان مسعود کے ساتھ اننگز کا آغاز کریں گے، جبکہ بابر اعظم اور کامران غلام بالترتیب نمبر دو اور تین پر بلے بازی کریں گے۔

نائب کپتان سعود شکیل، وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان اور آل راؤنڈر سلمان علی آغا پاکستان کے مڈل آرڈر بیٹرز ہوں گے۔

پاکستان اپنے اسپن شعبے پر خاص طور پر انحصار کر رہا ہے، جس میں نعمان علی، ابرار احمد، اور ساجد خان شامل ہیں۔ یہ سب 2025 میں اپنے پہلے ہوم ٹیسٹ میچ کیلئے پاکستان ٹیم میں شامل ہوں گے۔

اسکوڈ میں واحد فاسٹ بالر خرم شہزاد ہیں جنہوں نے جنوبی افریقہ کے خلاف دو ٹیسٹ میچز میں چھ وکٹیں حاصل کیں۔

دو میچوں کی ٹیسٹ سیریز کا آغاز جمعہ سے ملتان میں ہوگا جس میں دونوں ٹیمیں ورلڈ ٹیسٹ چیمپیئن شپ کے اپنے ریکارڈ کو بہتر بنانے کی کوشش کریں گی۔

پاکستان کی پلیئنگ الیون:

شان مسعود (کپتان)، محمد ہریرہ، بابر اعظم، کامران غلام، سعود شکیل، محمد رضوان، سلمان علی آغا، ساجد خان، نعمان علی، ابرار احمد اور خرم شہزاد۔

Read Comments