گرین ٹری ہولڈنگز لمیٹڈ نے ٹی آر جی پاکستان لمیٹڈ میں 35.147 فیصد شیئر ہولڈنگ خریدنے کے لیے عوامی پیشکش کا اعلان کیا ہے جو 191,690,015 عام شیئرز پر مشتمل ہے اور اس کی قیمت 14.4 ارب روپے ہے۔
گرینٹری ہولڈنگز اس پیشکش کو 75 روپے فی شیئر کی قیمت پر پیش کررہی ہے، جو ٹی آرجی پاکستان کی آخری کلوزنگ قیمت سے 14 فیصد زیادہ اور کم از کم قیمت سے 25 فیصد کا پریمیم ہے۔
یہ پیشرفت اے کے ڈی سیکیورٹیز لمیٹڈ کی جانب سے پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) کو جاری کردہ ایک نوٹس میں بتائی گئی ہے۔
بیان میں کہا گیا کہ گرین ٹری ہولڈنگز لمیٹڈ کی جانب سے اے کے ڈی سیکیورٹیز لمیٹڈ آفر کے منیجر کی حیثیت سے ٹی آر جی پاکستان لمیٹڈ کے 191,690,015 عام شیئرز خریدنے کے لیے عوامی اعلان کی ایک کاپی پیش کررہا ہے، جو ہدف کمپنی کے 35.147 فیصد شیئر ہولڈنگ کی نمائندگی کرتے ہیں، جیسا کہ سیکیورٹیز ایکٹ 2017 اور لسٹڈ کمپنیاں (ووٹنگ شیئرز کی بڑی خریداری اور ٹیک اوورز) ریگولیشنز 2017 میں طے کیا گیا ہے۔
عوامی اعلان کے مطابق حاصل کنندہ اس عوامی پیشکش کے ذریعے پاکستان میں 52 ملین ڈالر تک کی سرمایہ کاری کرنے کا منصوبہ رکھتا ہے، جو ٹی آر جی پاکستان کے شیئر ہولڈرز کو اضافی لیکویڈیٹی فراہم کرے گی۔
اعلامیے میں کہا گیا کہ ٹی آر جی پاکستان لمیٹڈ مجوزہ حصول کے بعد بھی ایک لسٹڈ کمپنی کے طور پر کام کرتا رہے گا اور عام کورس میں اپنے کاروباری آپریشنز اور سرمایہ کاری جاری رکھے گا۔
گرین ٹری ہولڈنگز لمیٹڈ پہلے ہی ٹی آر جی پاکستان لمیٹڈ میں 162,010,636 حصص یا 30 فیصد حصص رکھتی ہے۔ یہ حصص دسمبر 2021 اور دسمبر 2024 کے درمیان 3 سال میں اوپن مارکیٹ کے حصول کے ذریعے خریدے گئے تھے۔
اگر ٹینڈر مکمل طور پر لیا جائے تو گرین ٹری ہولڈنگز کی شیئر ہولڈنگ ٹی آر جی پاکستان کے 65 فیصد تک بڑھ جائے گی۔
مارکیٹ کے ایک معروف تجزیہ کار نے تبصرہ کیا کہ ٹینڈر ایک اہم پریمیم کے ساتھ مسابقتی قیمت پر لگتا ہے اور حصص کی قیمت کے لحاظ سے 12 ماہ کی بلند ترین سطح کی نمائندگی کرتا ہے۔
ایک معروف مارکیٹ تجزیہ کار کے مطابق پیشکش قیمت کے لحاظ سے مناسب معلوم ہوتی ہے، جس میں ایک اہم پریمیم شامل ہے، اور یہ شیئر کی قیمت کے اعتبار سے 12 ماہ کی بلند ترین سطح کو بھی ظاہر کرتی ہے۔
تجزیہ کار کو امید ہے کہ پیشکش کا بھرپور انداز میں فائدہ اٹھایا جائے گا۔
گرینٹری ہولڈنگز لمیٹڈ اگست 2020 میں برمودا میں ایک مستثنیٰ کمپنی کے طور پر قائم کی گئی۔ یہ برمودا میں قائم ”دی ریسورس گروپ انٹرنیشنل لمیٹڈ“ کی مکمل طور پر ملکیت والی ذیلی کمپنی ہے، جو ایک سرمایہ کاری ہولڈنگ کمپنی ہے۔