بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں اضافے کے بعد بدھ کو پاکستان میں بھی سونے کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے۔ مقامی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی فی تولہ قیمت 2900 روپے اضافے سے 2 لاکھ 80 ہزار 800 روپے ہوگئی۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز صرافہ ایسوسی ایشن (اے پی جی جے ایس اے) کے مطابق 10 گرام سونے کی قیمت 2 ہزار 487 روپے اضافے کے بعد 2 لاکھ 40 ہزار 741 روپے ہوگئی۔
منگل کو سونے کی فی تولہ قیمت ایک ہزار 400 روپے کمی کے بعد 2 لاکھ 77 ہزار 900 روپے ہوگئی تھی۔
اے پی جی جے ایس اے کے مطابق بدھ کے روز بین الاقوامی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے اور فی اونس سونے کی قیمت 29 ڈالر کے اضافے کے بعد 2،690 ڈالر ہوگئی۔
دوسری جانب چاندی کی فی تولہ قیمت 3 ہزار 350 روپے پر مستحکم رہی۔