انٹربینک مارکیٹ میں منگل کے کاروباری روز امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر مستحکم رہی اور اس میں صرف 0.01 فیصد کی کمی ریکارڈ ہوئی ہے۔
کاروبار کے اختتام پر ڈالر کے مقابلے میں قدر 4 پیسے کم ہونے کے بعد روپیہ 278 روپے 72 پیسے پر بند ہوا۔
اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) کے مطابق پیر کو روپیہ 278.68 روپے پر بند ہوا تھا۔
بین الاقوامی سطح پر ڈالر منگل کو اپنے دو سال سے زائد عرصے کی بلند ترین سطح کے قریب رہا کیونکہ تاجروں نے 2025 میں امریکی شرح سود میں کمی کے امکانات مضبوط معاشی ڈیٹا کے بعد کم کردیے، جبکہ برطانیہ کی مالی حالت کے بارے میں سرمایہ کاروں کی تشویش نے کمزور اسٹرلنگ کو توجہ کا مرکز بنائے رکھا۔
نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے آئندہ ہفتے وائٹ ہاؤس میں واپس آنے کے بعد، ان کی پالیسیوں پر توجہ مرکوز کی گئی ہے جن سے تجزیہ کاروں کو توقع ہے کہ اس سے ترقی میں اضافہ ہوگا لیکن قیمتوں کے دباؤ میں اضافہ ہوگا۔
فیڈرل ریزرو کی جانب سے رواں سال شرح سود میں کٹوتی کے حوالے سے بیان کردہ اقدامات کے ساتھ محصولات کے خطرے نے ٹریژری کے منافع اور ڈالر میں اضافہ کیا ہے جس سے یورو، پاؤنڈ، ین اور یوآن دباؤ میں ہیں۔
ڈالر انڈیکس 0.16 فیصد اضافے سے 109.59 پر رہا، جو پیر کو 26 ماہ کی بلند ترین سطح 110.17 سے زیادہ دور نہیں تھا۔
جمعہ کو شائع ہونے والی ملازمتوں کی رپورٹ نے امریکی مرکزی بینک کے اس سال مزید مالیاتی پالیسی میں نرمی کے بارے میں محتاط مؤقف کی حمایت کو مضبوط کیا۔ اب سرمایہ کاروں کی توجہ بدھ کو جاری ہونے والی مہنگائی کی رپورٹ پر مرکوز ہے.
اس سال 29 بیسز پوائنٹس کی نرمی کی قیمت لگا رہے ہیں جو دسمبر میں فیڈ کے تخمینے سے 50 بیسس پوائنٹس سے کم ہے، اس وقت فیڈ نے مہنگائی کے خدشات کی وجہ سے شرح سود میں محتاط کمی کے رویے سے مارکیٹ کو حیرت میں ڈال دیا تھا۔