انڈس ہائی وے پر بس اور ٹریلر میں تصادم، 12 افراد جاں بحق

12 جنوری 2025

ضلع کرک کے علاقے امبیری کلاں میں گزشتہ روز انڈس ہائی وے پر مسافر کوچ اور ٹریلر کے درمیان تصادم کے نتیجے میں خاتون اور بچوں سمیت 12 افراد جاں بحق اور 25 زخمی ہوگئے۔

اس المناک سڑک حادثے میں 22 پہیوں والا ٹریلر، ایک مسافر کوچ اور کئی دیگر گاڑیاں شامل تھیں۔

بدقسمت حادثہ ٹریلر کے مشتبہ بریک فیل ہونے کی وجہ سے پیش آیا جس کے نتیجے میں سڑک پر موجود متعدد گاڑیاں ٹکرا گئیں۔ حادثہ تھانہ یعقوب خان شہید کی حدود میں پیش آیا۔

حادثے کی اطلاع ملتے ہی ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ڈی ایس پی) فضل اکبر خٹک پولیس کی متعدد موبائل گاڑیوں اور ریسکیو 1122 کے اہلکاروں اور ٹیموں کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئے اور زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد کی فراہمی شروع کردی۔

شدید زخمی مسافروں کو فوری طور پر ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال کرک منتقل کیا گیا جہاں انہیں طبی امداد کی فراہمی جاری ہے۔ اسپتال میں جاں بحق ہونے والوں میں 3سے 4 سال کی ایک بچی بھی شامل ہے جبکہ زخمیوں کا علاج جاری ہے۔

کاپی رائٹ بزنس ریکارڈر، 2025

Read Comments