فیس لیس کسٹمز اسسمنٹ سسٹم معیشت کی بہتری میں اپنا کردار ادا کرے گا، وزیراعظم

12 جنوری 2025

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ فیس لیس کسٹمز اسسمنٹ سسٹم (ایف سی اے ایس) ملک کی معاشی ترقی میں اہم کردار ادا کرے گا کیونکہ یہ فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کی ڈیجیٹلائزیشن کی جانب ایک اہم قدم ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے چیف کلکٹر کسٹمز کراچی زون جمیل ناصر سے ملاقات کے دوران کیا۔

وزیراعظم آفس سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم نے ایف سی اے ایس کو بنانے اور نفاذ میں نمایاں کردار ادا کرنے پر کسٹمز کراچی زون کے چیف کلکٹر کسٹمز اور ان کی ٹیم کی تعریف کی۔

وزیر اعظم نے ایف سی اے ایس کو بنانے اور نفاذ پر کام کرنے والی ٹیم کے لئے 15 ملین روپے کے انعام کا اعلان کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ کسٹمز اسسمنٹ سسٹم کی وجہ سے کسٹمآپریشنز میں شفافیت، کارکردگی اور سروس ڈیلیوری میں نمایاں بہتری آئی ہے۔

انہوں نے جدید ٹیکنالوجی خصوصا مصنوعی ذہانت کے استعمال پر زور دیتے ہوئے کہا کہ فیس لیس کسٹمز اسسمنٹ سسٹم کو فول پروف اور عالمی سطح پر مساوی بنایا جائے، منصفانہ، شفاف اور موثر کسٹم نظام کو یقینی بنانے کے لیے نظام میں مزید جدت طرازی متعارف کرائی جائے تاکہ اسے بین الاقوامی معیار سے ہم آہنگ کیا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ یہ نظام ملک میں کاروبار اور سرمایہ کار دوست ماحول فراہم کرنے میں ایک اہم سنگ میل ہے۔

کاپی رائٹ بزنس ریکارڈر، 2025

Read Comments