چمن ریلوے اسٹیشن کے قریب جمعہ کو دیسی ساختہ دھماکے کے نتیجے میں کم از کم چار افراد زخمی ہوگئے۔
آج نیوز کی رپورٹ میں ابتدائی اطلاعات کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ دھماکا خیز مواد سڑک کے کنارے کھڑی ایک موٹر سائیکل پر نصب کیا گیا تھا جو اس وقت پھٹا جب پاکستانی فوج کا ایک قافلہ وہاں سے گزر رہا تھا۔
ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا۔
پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا۔
ابھی تک کسی گروپ نے اس حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔