الیکشن کمیشن نے شاہد خاقان عباسی کی ’عوام پاکستان‘ پارٹی رجسٹر کر دی

10 جنوری 2025

الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے شاہد خاقان عباسی کی جماعت عوام پاکستان (اے پی) رجسٹرڈ کر کردی ہے۔

بزنس ریکارڈر کے پاس موجود نوٹیفکیشن میں ای سی پی نے پارٹی کی رجسٹریشن کی تصدیق کی ہے جس میں شاہد خاقان عباسی کنوینر اور مفتاح اسماعیل سیکرٹری جنرل ہوں گے۔

الیکشن کمیشن نے نئی تشکیل دی گئی جماعت کے انٹرا پارٹی انتخابات کو بھی تسلیم کیا۔

انتخابات کے نگران ادارے نے بتایا کہ عوام پاکستان نے 26 جون کو انٹرا پارٹی انتخابات کی تفصیلات جمع کرائی تھیں۔

اے پی کی شمولیت کے ساتھ ہی الیکشن کمیشن میں رجسٹرڈ سیاسی جماعتوں کی تعداد 168 تک پہنچ گئی ہے۔

واضح رہے کہ مسلم لیگ (ن) کے سابق رہنما مفتاح اسماعیل اور شاہد خاقان عباسی نے جون 2024 میں پارٹی کا باضابطہ آغاز کیا تھا۔

افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اسماعیل نے کہا تھا کہ ان کی جماعت کا وژن پاکستانیوں کو مساوی معاشی مواقع فراہم کرنا ہے۔

سابق وزیر خزانہ نے کہا تھا کہ عوام پاکستان پارٹی موروثی سیاست یا مسیحا کے تصور پر عمل نہیں کرے گی۔

پارٹی کے منشور کا ذکر کرتے ہوئے مفتاح اسماعیل نے کہا کہ اس کا مقصد طرز حکمرانی کو ایسے نظام میں تبدیل کرنا ہے جس میں عوام فیصلہ سازی کے بنیادی ذرائع عوام ہوں گے۔

Read Comments