نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے کے الیکٹرک کی جانب سے اکتوبر 2024 کے لیے عبوری ماہانہ فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ (ایف سی اے) کی درخواست پر اپنا فیصلہ جاری کردیا ہے جس میں 0.492 روپے فی کلو واٹ کا ریلیف دیا گیا ہے۔ یہ صارفین کو ان کے جنوری 2025 کے بلوں میں منتقل کیا جائے گا۔
بجلی پیدا کرنے کے لئے استعمال ہونے والے ایندھن کی قیمتوں میں عالمی تغیرات اور جنریشن مکس میں تبدیلیوں کی وجہ سے یوٹیلیٹیز کی جانب سے فیول چارج ایڈجسٹمنٹ کی جاتی ہے۔
نیپرا کی جانچ پڑتال اور منظوری کے بعد یہ اخراجات کسٹمر بلوں میں ظاہر ہوتے ہیں۔ جب عالمی سطح پر ایندھن کی قیمتیں کم ہوتی ہیں تو صارفین اپنے بلوں میں منفی ایف سی اے سے بھی فائدہ اٹھاتے ہیں۔ صارفین کے بلوں پر وصول کی جانے والی قیمتوں کا تعین نیپرا کرتا ہے اور وفاقی حکومت کی جانب سے نوٹیفکیشن جاری کیا جاتا ہے۔
ریگولیٹری اتھارٹی کے فیصلے کے مطابق ایف سی اے کا اطلاق الیکٹرک وہیکل چارجنگ اسٹیشنز (ای وی سی ایس)، لائف لائن صارفین، پری پیڈ میٹرنگ صارفین اور زرعی صارفین کے علاوہ تمام کنزیومر کیٹیگریز پر ہوگا۔
کاپی رائٹ بزنس ریکارڈر، 2025