فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کی نئی رپورٹ کے مطابق 24-2023 کے دوران کارپوریٹ سیکٹر نے انکم ٹیکس کی مد میں 3061 ارب روپے کا حصہ ڈالا۔
ایف بی آر کی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ مالی سال 24-2023 کے لیے ٹیکس وصولیوں میں کمی مختلف شعبوں کی کارکردگی کی عکاسی کرتی ہے۔
کارپوریٹ ٹیکس وصولیوں میں 3,061 ارب روپے، مختلف افراد نے 1,119 ارب روپے اور ایسوسی ایشن آف پرسنز (اے او پیز) نے 353 ارب روپے کا حصہ ڈالا۔ یہ متوازن شراکت کو فروغ دینے اور ٹیکس تعمیل کو بڑھانے میں ایف بی آر کی کامیابی کو اجاگر کرتا ہے۔
رپورٹ کے مطابق مالی سال 24-2023 کے لیے ریونیو کی کارکردگی متعدد ٹیکس انسٹرومنٹس میں ایف بی آر کی قابل ستائش کامیابیوں کی عکاسی کرتی ہے، جس میں ڈائریکٹ ٹیکسز نظر ثانی شدہ ہدف سے متاثر کن مارجن سے تجاوز کر کے راہ میں سب سے آگے ہیں۔
ڈائریکٹ ٹیکسز نے ہدف کا 121.8 فیصد حاصل کیا، انکم ٹیکس کی وصولی 121.2 فیصد اور کیپٹل ویلیو ٹیکس (سی وی ٹی) نے توقعات سے بڑھ کر 125.2 فیصد حاصل کیا۔ ورکرز ویلفیئر فنڈ (ڈبلیو ڈبلیو ایف) اور ڈبلیو پی پی ایف کی وصولیاں خاص طور پر قابل ذکر تھیں، جنہوں نے ہدف کا 196.8 فیصد حاصل کیا، جو ان محصولات کے ذرائع کو بروئے کار لانے میں ایف بی آر کی بڑھتی ہوئی تاثیر کی عکاسی کرتا ہے۔
اگرچہ سیلز ٹیکس (85.6 فیصد) اور کسٹمز (83.4 فیصد) وصولیاں اپنے متعلقہ اہداف سے قدرے کم رہیں، پھر بھی انہوں نے مجموعی محصولات کے پول میں نمایاں کردار ادا کیا۔
فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی (ایف ای ڈی) کی وصولیوں نے مسلسل کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور ہدف کے 96.2 فیصد تک پہنچ گئے، جس نے مشکل حالات کے باوجود لچک اور مطابقت پذیری کا مظاہرہ کیا۔ ایف بی آر نے کہا کہ یہ نتائج مجموعی طور پر ایف بی آر کے متنوع اور مضبوط ریونیو بیس کو یقینی بنانے کے پختہ عزم کو ظاہر کرتے ہیں، جس سے مالی استحکام اور معاشی ترقی کی راہ ہموار ہوتی ہے۔
مالی سال 24-2023 کے دوران کسٹم ڈیوٹی کے اعداد و شمار میں تقریبا 21.3 ارب روپے کی ”اسپیشل کسٹم ڈیوٹی“ بھی شامل ہے جو اشیاء کی برآمد پر فنانس ایکٹ 1991 کے سیکشن 11 کے تحت ایکسپورٹ ڈیولپمنٹ سرچارج (ای ڈی ایس) کے طور پر عائد کی گئی تھی اور وزارت خزانہ، ریونیو ڈویژن کے4 جنوری2003 کے ایس آر او کے ذریعے اس میں مزید ترمیم کی گئی تھی۔
سبجیکٹ کلیکشن کسٹم ڈیوٹی کا ایک حصہ تھا اور ایف بی آر نے اکاؤنٹ ہیڈ بی 02203 (رسیدز) کے تحت اکاؤنٹنٹ جنرل آف پاکستان ریونیو (اے جی پی آر) کے ساتھ مصالحت کی۔
تاہم فنانس ایکٹ 2022 کے تحت ایکسپورٹ ڈیولپمنٹ فنڈ (ای ڈی ایف) ایکٹ 1999 میں ترمیم کی گئی تاکہ دیگر چیزوں کے ساتھ ساتھ ای ڈی ایف ”ایکسپورٹ ڈیولپمنٹ سرچارج کی پوری وصولیوں“ پر مشتمل ہوگا۔ اس ترمیم کی وجہ سے اب ای ڈی ایس براہ راست اسٹیٹ بینک کی جانب سے ای ڈی ایف اکاؤنٹ میں منتقل کیا جا رہا ہے۔
ایف بی آر کی رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ مذکورہ ترامیم کے نتیجے میں ایف بی آر اور اے جی پی آر کے درمیان اعداد و شمار کا تصفیہ نہ ہونے کے نتیجے میں ابہام پیدا ہوا اور فنانس ڈویژن کے لیٹر نمبر 1(26)/این ٹی آر/2022-71/24 کی ہدایات پر یہ معاملہ اب بھی ایف بی آر اور اے جی پی آر کے درمیان خط و کتابت میں ہے۔
کاپی رائٹ بزنس ریکارڈر، 2025