جسٹن ٹروڈو نے کینیڈا کو امریکی ریاست بنانے کی ڈونلڈ ٹرمپ کی تجویز مسترد کردی

08 جنوری 2025

کینیڈا کے وزیرِ اعظم جسٹن ٹروڈو نے منگل کو امریکی صدر منتخب ڈونلڈ ٹرمپ کی اس تجویز کو مسترد کر دیا جس میں ٹرمپ نے کہا تھا کہ وہ کینیڈا کو 51 واں امریکی ریاست بنانے کے لیے ”معاشی طاقت“ استعمال کر سکتے ہیں۔

جسٹن ٹروڈو نے ایکس پر اپنی پوسٹ میں لکھا کہ کینیڈا کو کبھی بھی امریکہ کا حصہ بنانا ممکن نہیں۔

انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے مزدوروں اور کمیونٹیز کو ایک دوسرے کے سب سے بڑے تجارتی اور سیکورٹی پارٹنر ہونے سے فائدہ پہنچتا ہے۔

نومنتخب امریکی صدر ٹرمپ سے مار-اے-لاگو میں خطاب کے دوران سوال پوچھا گیا تھا کہ کیا وہ کینیڈا کو حاصل کرنے کے لیے فوجی طاقت استعمال کرنے پر غور کر رہے ہیں۔

سوال کے جواب میں ٹرمپ نے کہا تھا کہ نہیں، معاشی طاقت، امریکہ اور کینیڈا اور واقعی ایسا کچھ ہوگا۔

ٹرمپ، جو طویل عرصے سے امریکہ کے ساتھ کینیڈا کے تجارتی سرپلس کے بارے میں شکایت کرتے رہے ہیں، نے اس سے قبل نامہ نگاروں کو بتایا تھا کہ سرحد ایک ”مصنوعی طور پر کھینچی گئی لکیر“ ہے۔

ٹرمپ نے کینیڈا سے درآمدات پر 25 فیصد ٹیرف عائد کرنے کی دھمکی دی ہے، جو تمام اشیاء اور خدمات کی برآمدات کا 75 فیصد امریکہ بھیجتا ہے۔

اس سے قبل منگل کے روز کینیڈین وزیر خارجہ میلانیا جولی نے کہا تھا کہ ٹرمپ کے تبصرے کینیڈا کو ایک مضبوط ملک بنانے والی حقیقت کو مکمل پر نظر انداز کرتے ہیں، ہم دھمکیوں کے سامنے نہیں جھکیں گے۔

پیر کو ٹروڈو نے اعلان کیا کہ وہ آئندہ چند ماہ میں اپنے عہدے سے مستعفی ہو جائیں گے، کیونکہ ان کی لبرل پارٹی کی مقبولیت میں کمی کی وجہ سے قانون سازوں کی طرف سے دباؤ بڑھ رہا تھا۔ اگلا انتخاب 20 اکتوبر تک ہونا ضروری ہے اور پولز کے مطابق اپوزیشن کی جماعت، کنزرویٹیوز کو فیصلہ کن فتح حاصل ہونے کی توقع ہے۔کنزرویٹو پارٹی کے رہنما پیئر پوئیلییور نے ایکس پر ایک پوسٹ میں کہا کہ ہم ایک عظیم اور آزاد ملک ہیں اور کینیڈا کبھی بھی 51 ویں ریاست نہیں بن سکے گا۔

Read Comments