شمالی بحیرہ عرب میں منشیات کی بڑی کھیپ قبضے میں لے لی، پاک بحریہ

پاک بحریہ نے شمالی بحیرہ عرب میں منشیات کی بڑی کھیپ قبضے میں لے لی
01 جنوری 2025

پاک بحریہ نے شمالی بحیرہ عرب میں انسداد منشیات کے کامیاب آپریشن کے دوران منشیات کی ایک بڑی کھیپ قبضے میں لے لی ہے۔

پاک بحریہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ کشتی کے خفیہ خانوں میں چھپائی گئی منشیات کو بحریہ کے فضائی تعاون سے ایک مشکوک کشتی پر بورڈنگ آپریشن کے دوران برآمد کی گئی۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ ضبط کی گئی منشیات کی بین الاقوامی مارکیٹ میں قیمت کا تخمینہ تقریبا 10 لاکھ امریکی ڈالر لگایا گیا ہے۔

منشیات کی یہ کھیپ سمندری راستوں کے ذریعے بین الاقوامی مقامات تک پہنچائی جا رہی تھی۔

پاک بحریہ خطے کی سمندری حدود کے اندر ہر قسم کی غیر قانونی سرگرمیوں کی روک تھام کے لئے ہمیشہ سرگرم عمل ہے۔

Read Comments