وزیر خزانہ محمد اورنگزیب سے گورنر اسٹیٹ بینک کی ملاقات

01 جنوری 2025

وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب سے گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد نے اسلام آباد میں ملاقات کی۔

ملاقات کے دوران گورنر جمیل احمد نے پاکستان کے مالیاتی فریم ورک کو مضبوط بنانے کے مقصد سے جاری اور منصوبہ بند اقدامات کا سال کے اختتام پر جامع جائزہ پیش کیا۔

انہوں نے زرمبادلہ کی شرح کو مستحکم کرنے اور زرمبادلہ ذخائر میں اضافے کی کوششوں پر روشنی ڈالی۔

بینکنگ سیکٹر کی مجموعی کارکردگی اور معیشت میں اس کے کردار پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا، دونوں فریقوں نے اقتصادی ترقی کی حمایت میں اس شعبے کے اہم کردار کو تسلیم کیا۔

مزید برآں کارکنوں کی ترسیلات زر کو مزید بڑھانے کے اقدامات پر توجہ مرکوز کی گئی جس میں ملک کے لئے غیر ملکی زرمبادلہ کے اس اہم ذریعہ کو مضبوط بنانے کے مشترکہ عزم کا اظہار کیا گیا۔

وزیر خزانہ اور گورنر دونوں نے اقتصادی استحکام اور پائیدار ترقی کے حصول کے لئے وزارت خزانہ اور اسٹیٹ بینک کے مابین مسلسل تعاون کی اہمیت کو تسلیم کیا۔

Read Comments