بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں کمی کے بعد پاکستان میں بھی سونے کے نرخوں میں کمی ریکارڈ کی گئی۔ مقامی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی فی تولہ قیمت 600 روپے کمی کے بعد 2 لاکھ 72 ہزار 600 روپے ہوگئی۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن (اے پی جی جے ایس اے) کے مطابق 10 گرام سونے کی قیمت 514 روپے کمی کے بعد 2 لاکھ 33 ہزار 711 روپے ہوگئی۔
ہفتے کو پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی تھی۔
پیر کے روز سونے کی بین الاقوامی قیمت میں کمی ہوئی۔ اے پی جی جے ایس اے کے مطابق، دن کے دوران 6 ڈالر کی کمی کے بعد قیمت 2،614 ڈالر فی اونس (20 ڈالر پریمیم کے ساتھ) تھی۔
چاندی کی فی تولہ قیمت 3 ہزار 350 روپے پر مستحکم رہی۔
سال 2024 میں پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں نمایاں اتار چڑھاؤ ریکارڈ کیا گیا، جس کے نتیجے میں فی تولہ سونے کی بلند ترین قیمت 2 لاکھ 87 ہزار 900 روپے جبکہ فی تولہ کی کم ترین قیمت 2 لاکھ 10 ہزار 800 روپے رہی۔