وزیراعظم شہباز شریف کل 31 دسمبر کو قومی اقتصادی تبدیلی منصوبہ 29-2024 کا اعلان کریں گے۔
وزارت منصوبہ بندی کے مطابق اُڑان پاکستان پانچ سالہ قومی اقتصادی منصوبہ ہوگا اور اس میں 2024 سے 2029 تک کا احاطہ کیا جائے گا۔
یہ منصوبہ سرکاری اور نجی شعبوں سمیت تمام اسٹیک ہولڈرز کی قابل قدر رائے پر مبنی ہے اور اس کا مقصد پاکستان کو پائیدار ترقی کی راہ پر گامزن کرنا ہے۔
نیشنل اکنامک ٹرانسفارمیشن پلان (این ای ٹی پی)، جو (i) ایکسپورٹ کے 5 ای فریم ورک پر مبنی ہے۔ (2) ای پاکستان۔ (iii) ماحولیات اورموسمیاتی تبدیلی؛ (iv) توانائی اور بنیادی ڈھانچہ؛ اور (v) مساوات، اخلاقیات اور بااختیاری، 13 ویں پانچ سالہ منصوبہ (2024-29) کی بنیاد ہوگی۔
ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت اس پروگرام کے تحت 2029 تک برآمدات کو 60 ارب ڈالر سالانہ تک بڑھائے گی اور پروگرام کے تحت آئی ٹی گریجویٹس کی تعداد میں سالانہ ہزاروں کا اضافہ کیا جائے گا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اُڑان پاکستان کے ذریعے پاکستان کو 2035 تک ایک ہزار ارب ڈالر کی معیشت کی بنیاد فراہم کرنا ہے اور اس پروگرام کے تحت شرح خواندگی کو فروغ دیا جائے گا اور غربت میں کمی لائی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ اس پروگرام میں آئی ٹی برآمدات کو خصوصی اہمیت دی گئی ہے۔
کاپی رائٹ بزنس ریکارڈر، 2024